”باکو“ سب سے منفر دشہر کیوں لگا؟

حالیہ چند سالوں سے بحیرہ قزوین یا کیسپین سی کے کنارے واقع آذربائیجان کا دارالحکومت ”باکو“ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پسندیدہ سیاحتی مقام بنتا جا رہا ہے۔اس لیے میں نے بھی سوچا کہ کیوں نہ یہاں کی سیر کی جائے،،، میں نے اس حوالے سے معلومات اکٹھی کیں،،،جو خاصی دلچسپ لگیں،،، ویسے تو باکو جانے کے لیے آپ کو ایجنٹ کی ضرورت درکار نہیں ہوتی ،،، کیوں کہ سب کچھ آپ کو آن لائن دستیاب ہوتا ہے، لیکن ہم نے پہلی مرتبہ وہاں جانا تھا، اس لیے کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے ہوٹل کی بکنگ ، ویزا اور ٹکٹ کی رہنمائی کے لیے ہم نے ایجنٹ سے رہنمائی لی اور ”اضافی“ رقم بھی ادا کی۔ خیر ہم نے باکو کے لیے رخت سفر باندھا تو لاہور ائیر پورٹ پر اچھی خاصی یعنی3،4گھنٹے کی ”خواری“(خواری اس لیے بھی کہ وہاں سیکورٹی چیکنگ کے نامناسب انتظامات اور بے وقعت گھنٹہ گھنٹہ لائن میں لگے رہنا، ایف آئی اے کے مختصر کاﺅنٹرز، اور غیر ضروری عملے کی غیر ضروری پوچھ گچھ) کے بعد ائیرپورٹ لاﺅنج میں پہنچے تو فلائیٹ ”آذربائیجان ائیرلائن“ کی اُڑان کا وقت ہو گیا ،،،اور ہمیں فوراََ جہاز میں بیٹھنا پڑا،،، اس ائیرلائن کی بزنس کلاس بھی اکانومی کلاس جیسی تھی،،، کیوں کہ سہولیات تو ہمیں ایک جیسی لگیں،،، لیکن ٹکٹ کی قیمت دوگنا تھی۔ خیر ساڑھے تین گھنٹے کی فلائیٹ کے بعد ہم صبح سویرے باکو ائیرپورٹ پہنچے ،،، جہاں سے ٹیکسی لے کر ہم ”رمادہ“ ہوٹل پہنچے،،، جو باکو شہر سے نسبتاََ باہرسمندر کنارے پر موجود ہے،،، یہ نسبتاََ پرسکون ہوٹل تھا،،، لیکن یہاں کی انتظامیہ قدرے لالچی تھی(لالچی اس لیے کہ فضول قسم کے اخراجات اور ہر چھوٹی چھوٹی چیز کے لیے پیسوں کی ڈیمانڈ کرنا) ،،، کیوں کہ وہ ہر چیز کے پیسے ایٹھنے میں ماہر لگ رہی تھی،،، لیکن ہوٹل میں موجود سیاحوں میں روس، یورپ کے مختلف ممالک، جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر کے سیاح موجود تھے،،، وہاں پاکستانی سیاح بھی موجود تھے،،، کیوں کہ ایک عرصے سے پاکستانی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد بھی باکو کا رخ کررہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں 70ہزار سے ایک لاکھ پاکستانیوں نے تجارت ، تعلیم یا سیاحت کے لیے آذربائیجان کا دورہ کیا۔ آذربائیجان کے لوگ پاکستانیوں کی بہت عزت کرتے ہیں اور پاکستانی کو دیکھ کر سینے پر بار بار ہاتھ مار کر ’کاردش (بھائی)، کاردش‘ کا ورد کرتے ہیں۔خاص طور پر وہاں کے لوگ عمران خان کی بہت عزت کرتے ہیں،،، ویسے آذربائیجان میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے جو محبت اور احترام پایا جاتا ہے، اس کی دو بڑی وجوہات ہیں: پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کے مو¿قف کی حمایت کرنا اور آرمینیا کے ساتھ تنازع میں آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرنا۔ اب سوال یہ ہے کہ آذربائیجان کے عوام میں عمران خان کے لیے بھی احترام کا اظہار دیکھنے کو کیوں ملتا ہے؟،تو اس کا تعلق ان کے دورِ حکومت میں پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ سفارتی ماحول سے ہے۔ ویسے توپاکستان نے آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں شامل ہو کر ایک اہم سفارتی قدم اٹھایا۔ پاکستان نے 12 دسمبر 1991ءکو آذربائیجان کو تسلیم کیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 9 جون 1992ءکو سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔ اس کے بعد پاکستان نے مختلف مواقع پر آذربائیجان کا ساتھ دیا۔1993ءاور 1994ءمیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نگورنو کاراباخ کا مسئلہ زیر بحث آیا تو پاکستان نے آذربائیجان کے مو¿قف کی حمایت کی۔پاکستان کا بنیادی مو¿قف یہ تھا کہ آذربائیجان کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں اور علاقائی سالمیت کا احترام ہونا چاہیے۔ پھر 27 ستمبر 2020ءکو آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 44 روزہ جنگ شروع ہوئی۔ یہ جنگ نگورنو کاراباخ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے تنازع پر تھی۔اس موقع پر پاکستان نے(یعنی عمران خان حکومت نے) آذربائیجان کے حق میں واضح سفارتی مو¿قف اختیار کیا۔ آرمینیائی کارروائیوں پر تنقید کی۔اور 20 اکتوبر 2020ءکو پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے رابطہ کرکے یکجہتی کا اظہار کیا۔جس کے بعد پاکستانی پارلیمنٹ میں بھی آذربائیجان کی حمایت میں قرارداد منظور کی گئی۔ بعد ازاں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ 2020ءکی جنگ کے دوران یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستانی فوجی دستے آذربائیجان کی طرف سے لڑ رہے ہیں۔ لیکن پاکستان نے ان خبروں کی سرکاری طور پر تردید کی۔جب آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ ہوئی تو عمران خان کی حکومت نے آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کی حمایت کی۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے بھی اس حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔پھر22 مارچ 2022ءکو آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان کے قومی دن کے موقع پر عمران خان کو ایک خط لکھا۔ اس خط میں انہوں نے واضح کیا کہ آذربائیجان کے عوام جنگ کے دوران پاکستان کے اصولی سیاسی اور اخلاقی مو¿قف کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بہرحال بہترین تعلقات کی وجوہات جو بھی ہوں مگر یہ بات تو طے ہے کہ وہاں جگہ جگہ پاکستانی ترانوں کی آوازیں گونجتی رہتی ہیں،،، حتیٰ کہ ہم نے جس ٹیکسی کا بھی سفر کیا،،، اُس کا ڈرائیور عمران خان کے بارے میں اور پاکستان کے بارے میں اچھی خاصی معلومات رکھتا تھا،،، اور ہم سے ایک ہی سوال دہراتا تھا کہ عمران خان قید کیوں ہے؟ ہم اُسے اپنے الفاظ میں اور ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں اُنہیں سمجھانے کی کوشش کرتے تھے،،، لیکن اُن کے آخری الفاظ یہی ہوتے تھے کہ پاکستان زندہ آباد ،،، عمران خان زندہ آباد۔۔۔ خیر وجوہات جو بھی ہوں،،، لیکن دوسرے ملک میں جا کر اپنے ملک کی عزت دیکھنا انتہائی خوشگوار احساس دلاتا ہے،،، بہرحال ہم ہوٹل میں ٹھہرے آرام کیا،،،سمندر کے خدو خال کا جائزہ لیا،،، ویسے معلومات کے لیے بتاتا چلوں کہ یہ شہر یورپ اور ایشیا کی سرحد کے سنگم پر واقع ، بحیرہ قزوین (کیسپین سی) اور بحیرہ اسود (بلیک سی) کے درمیان موجود ممالک آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا اور جنوبی روس کے کچھ حصوں پر مشتمل جغرافیائی و سیاسی بنیاد پر مبنی خطے قفقاز (کوکس) کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا شہر ہے۔ باکو شہر کی آباد تقریباً 24 لاکھ ہے۔پاکستان کے شہر گوادر کا مطلب ہواو¿ں کا شہر ہے، اسی طرح باکو کے لفظی معنی ہواو¿ں کا شہر ہے۔ باکو لفظ فارسی زبان کے بادکوبہ کی بگڑی ہوئی صورت ہے۔ جس کا لفظی معنی ہے ہواو¿ں کا مارا ہوا۔آذربائیجان فارسی زبان کے دو الفاظ کا مرکب ہے۔ آذر معنی آگ اور بائیگان کا مطلب ہے رکھوالا۔ آذربائیجان کا مطلب ہے ’مقدس آگ کے رکھوالے یا محافظ۔‘ تیل اور قدرتی گیس کی دولت سے مالا مال آذربائیجان میں قدرتی گیس کی وافر مقدار کے باعث گیس زمین سے نکل کر جلتی رہتی ہے۔ آذر بائیجان میں کئی پہاڑیوں پر صدیوں سے آگ جل رہی ہے۔ زمانہ قدیم میں جب انسان قدرتی گیس سے استعمال سے ناواقف تھا تو لوگ اس دائمی آگ کو مقدس سمجھتے ہوئے پوجا کرتے تھے۔ تیل کی دولت سے مالا مال آذربائیجان نے 2014 سے عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں کی کمی، عالمی معاشی بحران اور مستقبل میں دنیا بھر توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال کے خدشے کے باعث 2016 سے سیاحت کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کیے۔ ان اقدامات میں دنیا بھر کے ممالک کے سیاحوں کے لیے ای ویزے کے اجرا کا آغاز کیا گیا۔ اس کے علاوہ دارالحکومت باکو میں سیاحوں کے لیے کئی نئے سیاحتی مقام بنائے گئے۔حالیہ برس کے آغاز میں آذربائیجان سٹیٹ ٹورازم ایجنسی نے 2026 تک 40 لاکھ سیاح بیرون ممالک سے اور 60 لاکھ مقامی سیاحوں کی باکو آمد کا ہدف رکھا ہے۔ باکو میں سیاحوں کی بڑی پیمانے پر آمد کے باعث اب باکو کو ’قفقاز (کوکس) کے دبئی‘ کے نام دیا گیا ہے۔اور ہاں ! جب ہم باکو میں پہنچے تو ”فارمولا ون “ ریس کا اہتمام کیا جا رہا تھا،،، جو چند دن بعد یعنی 26ستمبر کو شروع ہونے والی تھی،،، ویسے تو 2016ءمیں پہلی مرتبہ باکو میں فارمولا ون ریس منعقد ہوئی،جس کے بعد ہر سال اس ریس کا اہتمام کیا جاتا ہے،،،اور ایک لاکھ سے زائد تماشائی اس میں شریک ہوتے ہیں،،، باکو کا ٹریک دنیا کے منفرد ترین فارمولا ون سرکٹس میں شمار ہوتا ہے۔اس لیے لوگ یہاں اس ریس کو دیکھنے کے لیے خاص طور پر آتے ہیں،،، ہم نے ریس کے حوالے سے مزید معلومات لیں تو پتہ چلا کہ اس ٹریک کی لمبائی 6.003 کلومیٹر ہے۔اور ایک ریس میں 51 چکر لگائے جاتے ہیں۔ اس کا راستہ بحیرہ کیسپین کے ساحل سے گزرتا ہے۔ ٹریک کا ایک حصہ باکو کے تاریخی شہر اور قدیم فصیلوں کے درمیان سے گزرتا ہے۔ تیز رفتار سیدھی سڑکوں اور تنگ موڑوں کا امتزاج اسے منفرد بناتا ہے۔ آذربائیجان اس ایونٹ پر بہت زیادہ خرچ کرتا ہے،،، اس کی وجوہات کچھ بھی ہوں لیکن بنیادی وجہ یہی ہے کہ دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا،،، کیوں کہ دنیا بھر سے ہزاروں غیر ملکی شائقین باکو آتے ہیں، ہوٹل، ریستوران اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار بڑھتا ہے۔دنیا کے کروڑوں ٹی وی ناظرین باکو کی عمارتیں، ساحل، تاریخی مقامات اور جدید انفراسٹرکچر دیکھتے ہیں۔اور آذربائیجان خود کو بین الاقوامی کاروبار اور سیاحت کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر پیش کرتا ہے۔اس کے علاوہ عالمی کھیلوں کے ذریعے ملک اپنا مثبت تشخص اور بین الاقوامی روابط مضبوط کرتا ہے۔ ہم آرام کرنے کے بعد شام کو باکو شہر کے لیے نکلے تاکہ کسی اچھی جگہ پر کھانا کھا سکیں،،، اس کے لیے ہم نے نظامی اسٹریٹ کا انتخاب کیا ،،، جو واقعی قابل دید ہے،،، باکو کی نظامی اسٹریٹ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کی سب سے مشہور، خوبصورت اور مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک ہے۔ اگر آپ باکو کی اصل شہری زندگی، شاپنگ، تاریخی عمارتیں اور رات کی رونق دیکھنا چاہتے ہیں تو نظامی اسٹریٹ ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ ویسےاس سڑک کا نام آذربائیجان کے عظیم فارسی زبان کے شاعر نظامی گنجوی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ نظامی گنجوی 12ویں صدی کے معروف شاعر تھے۔ ان کی مشہور تصانیف میں خمسہ (پانچ مثنویاں) شامل ہیں۔یہ سڑک 19ویں صدی میں باکو کی ترقی کے ساتھ اہمیت اختیار کرتی گئی۔ اس زمانے میں تیل کی دولت نے باکو کو ایک بین الاقوامی تجارتی شہر بنا دیا تھا۔باکو کے لوگ آج بھی نظامی اسٹریٹ کو عام طور پر ترگووایا کہتے ہیں۔روسی زبان میں Torgovaya کا مطلب ہے تجارتی سڑک۔19ویں صدی میں یہاں دکانیں، کاروباری مراکز اور تجارتی ادارے قائم ہوئے، اسی لیے یہ نام مشہور ہوا۔ 1962ءمیں اسے باضابطہ طور پر نظامی اسٹریٹ کا نام دیا گیا۔(جاری ہے)