اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کالعدم قرار دے دی اور جج کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کیس سے متعلقہ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے وزارت قانون کو طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔فیصلہ میں کہا گیا کہ طارق جہانگیری بطور جج تعیناتی کے وقت ایل ایل بی کی درست ڈگری نہیں رکھتے تھے، طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی غیر قانونی تھی،طارق محمود جہانگیری جج کا عہدہ رکھنے کے اہل نہیں تھے۔عدالت نے جس مزید پڑھیں


