اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ عدالتوں کا کوئی حال نہیں رہا، یہ ڈاک خانہ ہی بن گئی ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے اور درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ محکمے میں بیان حلفی جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ عدالتوں کو تو ڈاک خانہ ہی سمجھ لیا ہے، عدالتوں کا جو حال ہو گیا ہے یہ ڈاک خانہ ہی بن گئی ہیں، عدالتوں کا کوئی حال نہیں رہا۔عدالت نے درخواست گزار کو بیان حلفی جمع کرانے کی دوبارہ ہدایت کے ساتھ سماعت ملتوی کر دی۔










