مٹیاری کی تحصیل نیو سعید آباد میں خاتون لیکچرار کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق بکھر جمالی کی رہائشی افشاں رابعہ نے دو ماہ قبل لیکچرر شپ حاصل کی تھی جب کہ اس کا شوہر بے روزگار ہے۔پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد اس کا شوہر اور سسرال والے گھر سے غائب ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ خاتون لیکچرار کو اس کے شوہر نے قتل کیا، شوہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔