ذاتی رنجش پر 3 بچوں کے باپ کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا

 شہر قائد میں گھر کی دہلیز پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی قلندریہ چوک کے قریب پیش آیا، گولی لگنے سے شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایچ او شریعہ نورجہاں فیض الحسن نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ کامران کے نام سے ہوئی ہے جو کنسٹرکشن کا ٹھیکیدار اور 3 بچوں کا باپ ہے، مقتول کو گولی سینے پر لگی۔فیض الحسن کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے جس میں تابش نامی ملزم اپنی والدہ اور بہنوں کے ساتھ مقتول کامران کے گھر آیا جہاں ان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور ہاتھا پائی ہوئی۔پولیس کے مطابق تابش نے کامران کو گولی مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک این میں واقع اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، تاہم کوئی کامیابی نہیں ملی۔