پریانکا چوپڑا نے غصے میں آ کر اپنے سر پر شیشے کا گلاس دے مارا

لاس اینجلس: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا غصے میں نہایت خطرناک ہوجاتی ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیاجب انہوں نے اپنا سرپھوڑنے کی

ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

 

پریانکا چوپڑا نے غصے میں آ کر اپنے سر پر شیشے کا گلاس دے مارا

 

بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں اور بہترین اداکاری سے نام کمانے والی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا فطرتاً کافی نرم مزاج ثابت ہوئی ہیں، چاہے کتنی ہی بڑی مشکل سامنے آجائےپریانکا تمام پریشانیوں کا ڈٹ کر سامنا کرتی ہیں، اور تمام مسائل کو بہت اچھے طریقے سے نمٹانے کا ہنر جانتی ہیں۔ لیکن مشہور اداکارہ ہونے کے باوجود پریانکا ایک انسان بھی ہیں جو مشکل حالات اور بے تحاشہ کام کرنے کی وجہ سےتھکن اور ڈیپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں اورجب پریانکا ڈیپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں اس وقت بہت خطرناک ہوجاتی ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔


  پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک خوبصورت شیشے کے گلاس میں کوئی مشروب پیتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔مشروب پینے کے بعد اچانک انہوں نے وہی گلاس اپنے سر پر دے مارا اور گلاس سے اپنا سر پھوڑ ڈالا۔ تاہم پریانکا کے سرکو تو کچھ نہیں ہوالیکن بیچارا شیشے کا نازک گلاس ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بجنے والے گانےسے پتہ چلا کہ پریانکا نے اپنا سر کیوں پھوڑا۔