روس پر امریکہ کے خلا میں سیٹیلائٹس تباہ کرنے کے الزامات

خلا میں مغربی سیٹیلائٹس کو تباہ کرنے کی صلاحیت کے حامل جوہری ہتھیار نصب کرنے کے امریکی الزامات کے فوراً بعد روس نے کچھ نئے انکشافات کیے ہیں۔روس کے سابق نائب وزیر دفاع یوری بوریسوف نے چاند پر نیوکلیئر پاور سٹیشن قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کا ملک چین کے تعاون سے وہاں 2033 اور 2035 کے درمیان ایک مکمل سٹیشن قائم کرنا چاہتا ہے۔برطانوی اخبار’’ٹائمز‘‘ کے مطابق منصوبے کا ہدف وہاں مستقبل میں انسانی بستیوں کے لیے توانائی فراہم کرنا ہے۔یہ اعلان ماسکو پرمغربی سیٹلائٹ نیٹ ورکس کو تباہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ خلاء پر جوہری ہتھیار تیار کرنے کے امریکی الزامات کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔امریکی رپورٹس میں حکام کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہ ہتھیار سیٹلائٹ کمیونیکیشنز، گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس)، خلائی نگرانی کے مراکز اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے بئائے گئے فوجی کمانڈ آپریشنز کو تباہ کر سکتا ہے۔