سٹاک ایکسچینج ، 72 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 859 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 761 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1244 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 71 ہزار 902 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔