Post With Image

ووٹ لینے کیلئے ہمیں لڑایا گیا، تفریق ختم کرناہوگی‘عمران خان


کراچی:عمران خان نے کراچی کے لئے 10نکات پیش کردیئے‘چیئرمین تحریک انصاف کا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ ووٹ لینے کیلئے ہمیں لڑایا گیا، تفریق ختم کرناہوگی‘ وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جہاں تھوڑے سے امیر ہوں اور غریبوں کا سمندرہو،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ،کراچی ترقی کرتا ہے تو پاکستان ترقی کرتا ہے،اللہ نے موقع دیا ہے کہ اپنے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، یہ مہاجر ہے یہ سندھی ہے یہ پٹھان ہے یہ چیزیں ختم کریں، تیس سال سے خود لندن میں بیٹھا ہے اور کہتا ہے مہاجروں کی فکر ہے ،اندرون سندھ دنیا کا سب سے غریب علاقہ بن چکا ہے، سندھ میں غربت کی انتہا اور تعلیم کا ستیاناس کیا گیا،نیب سندھ میں کرپشن پر ہاتھ ڈالتاہے تو زرداری کہتا ہے جمہوریت خطرے میں آگئی،نیب پنجاب میں کارروائی کرے تو وہ کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں آگئی،پاکستان میں سب سے پہلے کرپشن کا کینسر ختم کرنا ہے ، چار سال میں چین نے 420 وزیروں کو کرپشن میں پکڑا کر جیل میں ڈالا،چین نے 30سال میں 70کروڑ افراد کو غربت سے کالا،یورپ میں جانوروں کے جو حقوق ہیں وہ یہاں انسانوں کو حاصل نہیں،جب سیاسی مداخلت نہیں تھی تو پی آئی اے بہترین ادارہ تھا، اقتدار میں آکر لوٹی گئی رقم واپس لائیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کراچی میں شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا‘خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی تحریکیں کراچی سے شروع ہوتی تھیں،پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے سب سے پہلے کراچی کے عوام کھڑے ہوتے تھے،مجھ سے زیادہ عقلمند اوربا صلاحیت کھلاڑی موجود تھے، مجھے اللہ نے کامیابی اس لیے دی کہ میں باقی لوگوں سے بڑے خواب دیکھتا تھا،جب سیاسی جماعت بنائی سب نے مذاق اڑایا 10 سال تک مذاق اڑایا گیا،سوچا کہ دنیا کا بیسٹ آل راؤنڈر بنوں گا اور اس کے لیے انتھک محنت کی ، ایواب خان جب امریکا گئے تو امریکی صدر اس کو لینے آیا، جب ایک ملک کے وزیراعظم کی عزت نہیں ہوتی تو قوم کی کیسے ہوگی؟‘میں نے وہ کراچی دیکھا ہے جو روشنیوں کا شہر تھا، دبئی کے لوگ چھٹیاں منانے کراچی آتے تھے ۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا