Post With Image

امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لے جانے والا طیارہ ناکام لوٹ گیا


پاکستان ڈٹ گیا، گاڑی کی ٹکر سے شہری کو مارنے والے امریکی سفارتکار کو واپس جانے کی اجازت نہ ملی، کرنل جوزف کو لینے آنے والا امریکی خصوصی طیارہ چار گھنٹے بعد واپس چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لینے امریکی خصوصی طیارہ نورخان ایئربیس پہنچا، جہاں ایف آئی اے حکام نے کرنل جوزف کو امریکہ جانے کی اجازت نہ دی۔ امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لے جانے والے طیارے کو ناکام لوٹنا پڑا۔ امریکی سی ون تھرٹی 12 بجے اسلام آباد پہنچا اور 4 گھنٹے انتظار کے بعد بگرام ایئربیس افغانستان کی طرف روانہ ہوگیا۔ یاد رہے کہ کرنل جوزف پاکستانی شہری کی ہلاکت میں ملوث ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی شہری کی موٹر سائیکل کو اپنی گاڑی سے ٹکر ماری تھی جس سے وہ موقعہ پر جاں بحق ہو گیا تھا۔


آپ کی رائے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا