صبا قمر کی ’گلوں میں رنگ’ بکھیرتی ویڈیو کی دھوم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ صبا قمر نے عید کے موقع پر اپنے حسن سے ’گلوں میں رنگ’ بکھیردیے۔عید الفطر کی خوشیوں میں شوبز ستارے اپنی دلفریب اداؤں سے سوشل میڈیا پر محفل جمائے بیٹھے ہیں۔ ہر فنکار عید کے پہلے دن کی مناسبت سے دلکش تصاویر اور ویڈیو اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی خدمت میں پیش کرتا نظر آرہا ہے۔سجل علی، یمنیٰ زیدی، اقراء عزیز، یشما گل، کنزہ ہاشمی اور دیگر معروف حسیناؤں کے بعد اب اداکارہ صبا قمر بھی میدان میں آگئیں ۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو کی صورت میں پوسٹ جاری کی جس میں انہیں ڈیزائنر ’ارم خان کوچر’ کے حسین سفید جوڑے میں خوبصورتی کے جلوے بکھیرتے دیکھاگیا۔اداکارہ کے لباس  میں ستاروں سے سجی  سفید قمیص اور پلازو کےساتھ آرگنزا دوپٹہ خوبصورتی میں چار چاند لگاتا معلوم ہورہا تھا ۔کھلی فضا میں ٹیرس پر ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعدصبا قمر نے  سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پاکستانی نژاد امریکی گلوکار اور نغمہ نگار علی سیٹھی کا گانا ’گلوں میں رنگ’ شامل کرکے ویڈیو کو مزید رونق بخش دی۔صبا قمر نے عید کی خوشیوں میں اپنے چاہنے والوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ،’تمام لوگوں کو عید کی ڈھیروں مبارک باد لیکن مجھے اپنے بچپن کے دنوں کی عید یاد آتی ہے جب ہم اس تہوار کو ڈھیروں خوشیوں اور خوشحالی کے ساتھ مناتے تھے۔’