بپاشا باسو نے پہلی بار بیٹی کا چہرہ دکھا دیا، ویڈیو وائرل

 ممبئی: بھارتی اداکارہ بپاشا باسو نے پہلی بار اپنی بیٹی دیوی کی ویڈیو ایموجی کے بغیر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔آج دُنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس موقع پر اداکارہ بپاشا باسو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی دیوی کی ویڈیو پوسٹ کی۔یہ ویڈیو مختلف کلپس کو جوڑ کر بنائی گئی ہے جن میں بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی بیٹی کو کھیلتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔بپاشا باسو نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دیوی اور ہماری طرف سے سب کو خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔اداکارہ کی بیٹی کی پہلی جھلک دیکھ کر مداحوں نے دیوی کی معصومیت اور خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے ہزاروں تبصرے کیے۔