عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

 سری لنکا کرکٹ نے بولنگ کوچ کے لیے سابق پاکستانی کرکٹر عاقب کی خدمات حاصل کرلیں۔سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عاقب جاوید کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔سری لنکا کرکٹ کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا ٹیم کی کوچنگ کریں گے جس کیلئے سابق کرکٹر فوری طور پر سری لنکا کرکٹ کو جوائن کریں گے۔سری لنکا کرکٹ کے مطابق عاقب جاوید ابتدائی طور پر فاسٹ بولنگ کے کیمپ کو کنڈکٹ کریں گے۔