اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں اور سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل نے قیدِ تنہائی اور صحت سے متعلق سنگین خدشات اٹھا دیئے، جبکہ عدالت نے اپیلوں پر جلد سماعت کا عندیہ دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جاوید اشرف اور رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران بیرسٹر س مزید پڑھیں


