اہم خبریں

PM_meets_Qatari_Emir_1776337819.jpg

وزیراعظم کی امیرِ قطر سے ملاقات

دوحہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان گرمجوش اور برادرانہ گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے قطری جنگی طیاروں کی جانب سے پاکستانی طیارے کو سکواڈ کی صورت میں دیے گئے استقبال پر شکریہ ادا کیا اور قطر کی مہمان نوازی کو سراہا۔گفتگو میں خطے کی صورتحال، خصوصاً خلیجی خطے میں امن و استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ مذاکرات اور باہمی تعاون کے ذریعے مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وزیراعظم مزید پڑھیں