ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان، سٹیو سمتھ کی چھٹی

کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا لیکن سینئر بلے باز سٹیو سمتھ سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام ہو گئے۔رکی پونٹنگ، گلین میگرا، مائیکل ہسی، میتھیو ہیڈن، ایڈم گلکرسٹ، سٹیورٹ کلارک اور مائیکل کلارک نے اینڈریو سائمنڈز کے بچوں کے ہمراہ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا۔آل راؤنڈر مچل مارش کو آسٹریلوی ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے اور مشن ورلڈکپ میں ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی سکواڈ میں آشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس اور گلین میکسویل شامل ہیں۔اس علاوہ مچل سٹارک، مارکس سٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ آسٹریلوی سکواڈ میں سٹیو سمتھ جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔