آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچتے ہی ڈالر کی اڑان تھم گئی

آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچتے ہی امریکی کرنسی کی لگاتار اڑان تھم گئی، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 267 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رحجان دیکھنے میں آیا، سٹاک ایکسچینج میں 668 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 540 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔