اہم خبریں

icube_qamar1_1714728996.JPG

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

کراچی: پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ ہوگیا۔پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 27  منٹ پر خلا میں بھیجا گیا، چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ ہوا۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے رکن کور کمیٹی ڈاکٹرخرم خورشید نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ چین اور سپارکونے تیار کیا ہے، پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے اپنی س مزید پڑھیں