کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ پر زوردار دھماکا ہوا جس میں 10 افراد شہید ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کے علاوہ پانچ دہشت گردوں کو مارا گیا، دہشت گردوں کے حملےمیں 2 ایف سی جوان زخمی ہوئے ہیں، حملہ آور بھی ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے، سب مارے گئے ہیں، بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گ� مزید پڑھیں