راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے وانا میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی، ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچا لیا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان لوئر کےعلاقے وانا (غواخوا) میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کردی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشتگرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا، تاہم کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان و � مزید پڑھیں


