آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت راومن پاول کریں گے، الزاری جوزف، جانسن چارلس، روسٹن چیز اور شمرون ہٹمیئر ٹیم میں شامل ہیں۔جیسن ہولڈر، شائے ہوپ، اکیل حسین، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، گڈاکیش موتی، نکولس پورن اور آندرے رسل بھی ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ ہیں۔شیرفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ کو بھی ویسٹ انڈین ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔