عرفی جاوید کے منفرد گاؤن کا جادو بلآخر چل گیا

اپنے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کا نیا تھری ڈی گاؤن بلآخر اپنا جادو چلانے میں کامیاب ہوگیا۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عرفی جاوید کی نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں میڈیا نمائندوں کے سامنے اپنے نئے لباس میں جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) کی امیدوار نے اس نئے لباس کو تھری ڈی ٹچ دیا ہے، سیاہ گاؤن پر حرکت کرتے پھول، پتے اور تتلیاں موجود ہیں جو عرفی جاوید کے ایک اشارے کے منتظر دکھائی دے رہے ہیں، ان کے اشارہ کرتے ہی تتلیاں پھولوں سے اُڑ جاتی ہیں اور پتے بھی حرکت میں آجاتے ہیں۔