سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے، سوناکشی سنہا

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز سپر اسٹار سلمان خان کے مقابل 2010 کی بلاک بسٹر فلم دبنگ سے کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سلمان خان کے ساتھ دو فلموں دبنگ  2 اور دبنگ 3 میں کام کیا۔اپنے ایک انٹرویو میں 36 سالہ سوناکشی نے کہا کہ سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ جہاں وہ آزاد منش یعنی لاپرواہ ہیں وہیں کام کے معاملے میں نہایت ہی پرعزم اور پابند ہیں جو کہ بڑی عجیب سی بات ہے۔بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ پتہ نہیں اسکی وضاحت کیسے کروں! کیونکہ جیسا میں نے انھیں دیکھا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انھیں اسکی کوئی پرواہ نہیں کہ اسکا کیا ہوگا، اسکا کیا ہوگا؟ مجھے آج سائیکل کرکے جانا ہے، میں آج لیٹ ہوجاؤنگا، میں آج جلدی سیٹ پر آؤنگا، میں آج لیٹ کھانا کھاؤنگا۔ تو انھیں ان چیزوں کی کوئی پرواہ نہیں، سلمان وہی کرتے ہیں جو انکا دل چاہتا ہے۔ لیکن کام کے معاملے میں وہ نہایت ہی پرعزم ہیں جو حیران کن ہے۔ماضی کے معروف اداکار شتروگن سنہا کی بیٹی سوناکشی نے سلمان خان کے حوالے سے مزید کہا کہ ان میں یہ صلاحیت ہے اور وہ طریقے جانتے ہیں کہ آڈینس ان سے جڑے رہیں۔