عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار

پاکستان میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور پنجابی گانوں میں اپنی آواز کا جادو چلانے کے بعد اب ملیالم میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں عاطف اسلم کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی کیپشن میں اس بات پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے کہ ان کی آنے والی فلم میں پاکستانی گلوکار نے اپنی آواز کا جادو چلایا ہے۔