عمر ایوب اور شبلی فراز نے مجھے بانیٔ پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا: شیر افضل

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت آج بھی جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کر سکے۔اس حوالے سے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے مجھے بانیٔ پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ جیل حکام ڈال سکتے ہیں، جو اوپر ہوتے ہیں وہ بھی رکاوٹ ڈال سکتے ہیں، میں بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے نکلا تھا، آزادی کے لیے نکلا تھا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں جس ایجنڈے کے لیے نکلا تھا وہ ایجنڈا آج ختم ہو گیا، ہر معاملے پر بانیٔ پی ٹی آئی کو گمراہ کیا گیا، یہ لوگ آئیں اور قیادت کریں، میں ان کی پیروی کروں گا۔