آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں، مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ وکلاء کو بھی چاہیے معاملات ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور کے شہریوں کے تحفظ کے لیے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔