سائمن ڈول بھی بابراعظم کی اننگز کے گرویدہ

گزشتہ برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلانے والے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کمنٹیٹر سائمن ڈول پریزنٹیشن کے دوران بابراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کھیلی گئی جارحانہ اننگز کی تعریف کررہے ہیں۔انہوں نے بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاندار اننگز اور بہتر اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنے پر انہیں سراہا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بابراعظم نے 63 گیندوں پر 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ اس دوران انکا اسٹرائیک ریٹ 176 سے زائد کا رہا۔پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں کیوی کمنٹیٹر نے بابر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیم کے بجائے اپنے ذاتی سنگ میل کیلئے کھیل رہے ہیں۔