ایشا دیول اور بھرت تختانی نے 12 سال بعد راہیں جدا کرلیں

بالی وڈ کی مقبول جوڑی ایشا دیول اوربھرت تختانی نے شادی کے 12 سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا دیول اور بھرت تختانی نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے علیحدگی کی تصدیق کی۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ جوڑی کا کہنا تھا کہ ہمارے  درمیان  علیحدگی باہمی رضامندی سے  ہوئی،  زندگی کی اس تبدیلی میں بچے ہم دونوں کی ترجیح رہیں گے جو کہ ہم دونوں کیلئے بے حد اہمیت کے حامل ہیں، ہم اپنی پرائیویسی کا احترام کرتے ہیں۔