خلع؛ ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ سامنے آگئی

نئی دہلی: کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کے بعد ثانیہ مرزا کے اہل خانہ اور ان کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے بیانات سامنے آئے تھے لیکن براہ راست ثانیہ نے کوئی پوسٹ نہیں کی تھی تاہم اب ان کا پہلا براہ راست ردعمل سامنے آگیا۔سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع کی تصدیق کے بعد اپنی پہلی پوسٹ اور تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی جس پر مداحوں نے اپنی پسندیدہ کھلاڑی کے حق میں کمنٹس کیے۔ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں صرف ایک لفظ Reflect یعنی عکس لکھا۔ یہ لفظ جو اپنے معنوں میں گہرائی اور وسعت رکھتا ہے ثانیہ کی پوسٹ پر ان کے جذبات کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے۔خوبصورت لباس اور ہلکے پھلکے میک اپ میں ثانیہ مرزا اس تصویر میں خود کو آئینے میں دیکھ رہی ہیں۔ ثانیہ کے چہرے کے تاثرات بہت واضح نہیں وہ اپنے چہرے کو غور سے دیکھ رہی ہیں۔رات گئے کی گئی اس پوسٹ پر صارفین کا تانتا بندھ گیا اور اکثریت نے ثانیہ مرزا کو باہمت، محترم اور بہادر خاتون قرار دیا۔