پوجا بھٹ بھی غزہ کے معصوم بچوں کی شہادت پرافسردہ

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ کو بھی غزہ کے معصوم بچوں کی المناک موت نے افسردہ کردیا۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف فلسطینی شاعر خالد جمعہ کی ایک نظم کو شیئر کیا ہے جس میں غزہ کے ان بچوں کا تذکرہ ہے جو اسرائیلی بمباری کا شکار ہوئے۔نظم کے اسکرین شاٹ کے ساتھ ہی اداکارہ اور فلمساز نے ایک ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجی ڈالی ہے جس سے ان کی افسردگی ظاہر ہوتی ہے۔