بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دیدی

 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دیدی، سری لنکا کے اوپنرز سمیت 5 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان کوشال میڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 55 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے شاندار بولنگ کے سامنے سری لنکا کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، سری لنکا کے اوپنرز سمیت 5 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5، محمد سراج نے 3 اور بمرا اور جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔