ورلڈ کپ: 4 شکستوں کے بعد پاکستان کی پہلی جیت

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے 31ویں میچ میں پاکستان نے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے، اوپننگ بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 128 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔عبداللہ شفیق 128 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق نے 69 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم 19 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم کے بعد فخر زمان بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور 169 کے مجموعی سکور پر مہدی حسن کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، فخر زمان نے 74 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے۔بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 45.1 اوورز میں204 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔