آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے 27 ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی۔دھرم شالا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 389 رنز کا ہدف دیا، جوابی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جارحانہ انداز بیٹنگ اپنایا تاہم مقررہ 50 اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے اننگ کا آغاز کیا اور تیز رفتاری کے ساتھ رنز بنائے۔دونوں اوپنرز کے درمیان 175 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کے بعد پہلی وکٹ 19.1 اوورز میں گری جب ڈیوڈ وارنر 65 گیندوں پر 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 23.2 اوورز میں 200 رنز پر گری اور ٹریوس ہیڈ 67 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہوں نے میچ میں 7 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔دونوں اوپنرز کی جانب سے اچھا آغاز فراہم کرنے اور آؤٹ ہونے کے بعد دیگر بیٹرز تسلسل قائم نہ رکھ سکے، آسٹریلیا کو تیسرا نقصان 29.4 اوورز میں 228 رنز پر اٹھانا پڑا جبکہ چوتھی وکٹ 36.3 اوورز میں 264 رنز پر گر گئی۔سٹیو اسمتھ 18 اور مچل مارش 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 274 جبکہ چھٹی وکٹ 325 اور ساتویں وکٹ 387 رنز پر گری۔آسٹریلوی ٹیم کے نیچے نمبرز پر آنے والے بیٹرز زیادہ رنز نہ بنا سکے اور پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 388 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اسی طرح نیوزی لینڈ بھی 5 میچز کھیل کر 4 میں کامیاب رہا اور اسے 1 میچ میں شکست ہوئی ہے۔