'میرا آئی فون ڈھونڈنے والے کو انعام دوں گی': اروشی روٹیلا

 ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے اُن کے 24 قیراط سونے کا آئی فون ڈھونڈنے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔15 اکتوبر کو آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران اروشی روٹیلا کا مہنگا ترین فون اسٹیڈیم میں گُم ہو گیا تھا۔اروشی نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے درخواست کی تھی کہ میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا! اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔تین دن گزر جانے کے بعد بھی، اب تک اروشی روٹیلا کا آئی فون نہیں مل سکا، اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اسٹوری شیئر کی۔اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے گمشدہ آئی فون کی لوکیشن کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرا آئی فون آخری احمد آباد کے ایک شاپنگ مال میں موجود تھا’۔بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘جو میرا آئی فون ڈھونڈنے میں مدد کرے گا تو میں بدلے میں اُسے انعام دوں گی’۔