ودیا بالن کی خفیہ بیٹی ہونے کی خبریں گرم

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنی خفیہ بیٹی ہونے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ودیا بالن کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی، یہ ویڈیو ائیرپورٹ پر بنائی گئی تھی۔وائرل ویڈیو میں اداکارہ ودیا بالن کے ہمراہ ایک بچی بھی موجود تھی جسے ودیا بالن گلے لگا رہی تھیں۔انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی میڈیا نے اس بچی کو ودیا بالن کی بیٹی قرار دیا تھا جس کے بعد صارفین حیرت زدہ ہوگئے تھے کہ اداکارہ نے اپنی بیٹی کو اب تک خفیہ کیوں رکھا۔تاہم، اب ودیا بالن کی جانب سے اس ویڈیو پر ردعمل سامنے آیا ہے، اداکارہ نے کہا کہ ‘ویڈیو میں نظر آنے والی بچی میری بیٹی نہیں بلکہ میری بھانجی ہے’۔ودیا بالن نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘اُن کی بہن کے ہاں جڑواں بچے ہوئے تھے، ایرا اور روحان، ویڈیو میں موجود بچی ایرا تھی جسے سب نے اُن کی بیٹی کہا’۔واضح رہے اداکارہ ودیا بالن اور پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور دسمبر 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور انہیں بالی ووڈ کا کامیاب جوڑا سمجھا جاتا ہے۔