ہاجرہ یامین کو ’فٹنس‘ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستانی معروف اداکارہ ہاجرہ یامین کو اپنی فٹنس سے متعلق نئی تصویریں شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ہاجرہ یامین ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، انہوں نے متعدد پاکستانی ڈراموں میں اپنی غیر معمولی اداکاری کے سبب خوب تعریفیں سمیٹی ہیں۔ہاجرہ یامین کے ڈرامہ سیریل جلن، محبت چھوڑ دی میں نے، تیری رضا، سیوَک اور شناس قابلِ ذکر ہیں۔اداکارہ کے جیو ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’محبت چھوڑ دی میں نے‘ کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔اداکاری کے علاوہ، ہاجرہ یامین ایک خوبصورت شخصیت کی بھی مالک ہیں، اِن کے خوبصورت گھونگھریالے بال اِن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا دیتے ہیں۔پتلی دبلی، اسمارٹ ہاجرہ یامین نے حال ہی میں اپنی فٹنس سے متعلق نئی تصویریں شیئر کی ہیں جس میں اُن کے پیٹ کو کمر کے ساتھ لگے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کا اپنی اِن بولڈ تصاویر سے متعلق لکھنا ہے کہ ’ آخر کار اُن کی ساری محنت رنگ لے آئی، بدلتی صورتحال دیکھ کر اُنہیں بہت خوشی ہوتی ہے، نظم و ضبط کے ساتھ یکسوئی بہت معنی رکھتی ہے۔‘اِن تصاویر میں اداکارہ کا پیٹ نظر آ رہا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین اُنہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔