سرفراز احمد کولمبو ٹیسٹ سے باہر

سری لنکن بولر کی گیند ہیلمٹ پر لگنے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کولمبو ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ کنکشن قانون کے تحت محمد رضوان کو سرفراز احمد کی جگہ فائنل الیون میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل سرفراز احمد کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے۔کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو کی گیند سرفراز احمد کے ہیلمٹ پر لگی جس کی وجہ سے وہ بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور ریٹائرڈ ہوگئے۔انہوں نے 22 گیندوں پر 14 رنز بنائے تھے۔ سرفراز احمد کی انجری کے پیشِ نظر ٹیم منیجمنٹ نے میچ ریفری ڈیوڈ بون سے کنکشن قانون کے تحت سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو فائنل الیون میں شامل کرنے کی درخواست کی جو منظور کرلی گئی۔