پنجاب سینسر بورڈ نے ہالی وڈ فلم ’باربی‘ کو ریلیز سے روک دیا

 لاہور: پنجاب سینسر بورڈ نے ہالی وڈ فلم ’باربی‘ میں بعض قابل اعتراض مواد ہونے پر اسے صوبے بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کرنے سے روک دیا-سیکرٹری اطلاعات و کلچر پنجاب علی نواز ملک نے واضح کیا کہ پنجاب بھر میں ’باربی‘ فلم پر پابندی نہیں لگائی گئی تاہم اس کی نمائش کی فی الحال اجازت نہیں دی جا رہی، فلم کے لئے ریویو کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔قبل ازیں ’جوائے لینڈ‘ فلم پر بھی اسی طرح پابندی لگی تھی جسے حکومت کی جانب سے نظرثانی کے حکم کے بعد قومی سینسر بورڈ نے کلیئر کر دیا تھا لیکن پنجاب میں اس پر پابندی برقرار رہی۔