پی سی بی نے 3 ماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مالی سال 24-2023 کی پہلی سہ ماہی کےبجٹ کی منظوری دے دی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق باقاعدہ بورڈ الیکشنز نہ ہونے پر سال کے بجٹ کی منظوری نہیں دی گئی جب کہ معاملات چلانے کے لیے سہ ماہی بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام ڈپارٹمنٹس کو 3 ماہ کے بجٹ کے حساب سے منصوبہ بندی کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم قومی کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔