میں پاکستان جانے پر راضی نہیں ہوا، جے شاہ

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے دورہ پاکستان پر رضامندی کی تردید کردی۔جے شاہ نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’میں پاکستان جانے پر راضی نہیں ہوا‘۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا، یا تو یہ مِس کمیونیکیشن ہے یا پھر بدنیتی کی وجہ سے جان بوجھ کر غلط خبر پھیلائی گئی ہے۔