حارث اور شاداب کے بعد عماد کا بھی امریکی لیگ سے معاہدہ

آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے بعد قومی کھلاڑی عماد وسیم کا بھی امریکی میجر لیگ کرکٹ میں معاہدہ ہوگیا۔عماد وسیم بھی امریکا میں میجر لیگ کرکٹ کھیلیں گے، عماد وسیم کا میجر لیگ کرکٹ میں سیٹل ارکاس سے معاہدہ ہوا ہے۔شاداب خان اور حارث رؤف بھی میجر لیگ کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، میجر لیگ کرکٹ کیلئے شاداب خان اور حارث رؤف کے پہلے ہی معاہدے ہو چکے ہیں، جبکہ شاداب خان میجر لیگ کرکٹ کے لیے امریکا میں ہی موجود ہیں۔