سابق شوہر کے خاطر خود کو بدلنے پر پچھتاوا ہے، کرن اشفاق

کراچی: پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈل اور اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار کا کہنا ہے کہ انہیں سابق شوہر کیلئے خود کو بدلنے پر پچھتاوا ہے۔کرن اشفاق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔کرن نے اپنی تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں قسم کھا کر کہتی ہوں، اپنی زندگی اور اس سے میری محبت کی، کہ میں کبھی کسی دوسرے آدمی کی خاطر نہیں جیوں گی، اور نہ ہی کسی دوسرے آدمی سے اپنے لیے جینے کو کہوں گی۔ اپنی شخصیت یا کسی کے لیے خود کو نہ بدلیں میں نے یہ کیا اور مجھے ایسا کرنے پر افسوس ہے۔‘کرن اشفاق کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جُلا ردِعمل سامنے آرہا ہے جبکہ کچھ خواتین کرن اشفاق کو تنقید کا نشانہ بناتی نظر آرہی ہیں۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کرن اشفاق نے کہا تھا کہ انہوں نے طلاق لی نہیں ہے انہیں طلاق دی گئی ہے۔