کبھی نہیں کہا کہ مانی میری دوست کا منگیتر تھا، حرا مانی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے شوہر، اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سے ہونے والی اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں دیے گئے اپنے ایک پرانے بیان پر وضاحت دی ہے۔حرا نے حال ہی میں مانی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اُنہوں نے اس شو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ مانی میری دوست کا منگیتر تھا مجھ سے ایک انٹرویو میں مانی سے ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے میں پوچھا تھا تو میں نے یہ کہا تھا کہ مانی میری ایک دوست کا دوست تھا۔