ریاض: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی اور روضۂ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کیے۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔انہوں نے جبل اُحد کا بھی دورہ کیا اور حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی۔











