پنجاب حکومت کے ایکشن کے بعد فیصل آباد میں چینی کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، مارکیٹ میں سرکاری قیمت پر 173 روپے فی کلو میں چینی کی دستیابی شروع ہوگئی۔چینی کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی، حکومتی نرخ پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔فیصل آباد میں چینی کی گراں فروشی کیخلاف حکومت نے ایکشن لینا شروع کردیا، تین روز میں 282 گراں فروشوں کو 6 لاکھ 24 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔فیصل آباد میں چینی کی قیمت 200 روپے سے کم ہوکر 173 روپے فی کلو پر آگئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت کم ہوناخوش آئند ہے، حکومت سرکاری قیمت پر عملدرآمد یقینی بنائے۔