حکومت بے اختیار، مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، عمر ایوب

راولپنڈی:راولپنڈی: قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اس حکومت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں یہ مکمل بے اختیار ہے، مذاکراتی کمیٹی عمران خان سے ملاقات تک نہ کراسکی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو ہم الیکشن چوری کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں، آٹھ فروری صوابی میں بڑا احتجاجی جلسہ ہوگا، اس حکومت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں یہ مکمل بے اختیار ہے، سرکاری مذاکراتی کمیٹی ہماری جیل میں موجود عمران خان ملاقات نہیں کراسکی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات انتہائی سنگین ہیں جہاں 18 ایف سی اہلکار شہید ہوئے، بلوچستان کے پی میں بڑے بڑے سرکاری افسران بغیر سخت سیکورٹی روڈز پر نہیں آسکتے، مسنگ پرسنز بڑا سنگین مسئلہ ہے، سی ایم پنجاب، آئی جی پنجاب بلوچستان میں بغیر سیکورٹی کے نہیں آسکتے۔دریں اثنا عمر ایوب انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے جہاں عمر ایوب کی عبوری ضمانت درخواستوں میں 13 فروری تک توسیع کردی گئی۔