خضدار میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، صحافی شہید، 9زخمی

چمروک کے مقام پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی شہید، 9 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل شہید ہو گئے، شہید کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریمورٹ کنٹرول بم سے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے۔