ایرانی صدر کا جسد خاکی ملبے سے مل گیا: ایرانی ہلال احمر

تہران: ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی مل گیا۔ایرانی ہلال احمر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر کے جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ملبے سے ملنے کی تصدیق کی ہے۔ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہےکہ میتوں کو تبریز منتقل کیا جائے گا۔ایرانی حکام کے مطابق کچھ لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔