ایس اینڈ پی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے اسرائیلی ریٹنگ میں کمی

ایس اینڈ پی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے اسرائیلی ریٹنگ میں کمی کردی گئی۔ایس اینڈ پی کے مطابق اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ ڈبل اے مائنس سے اے پلس کردی گئی ہے۔کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وسیع تنازع کے امکانات اسرائیلی معیشت کو نقصان پہنچائیں گے۔ایس اینڈ پی گلوبل نے پیش گوئی کی ہے کہ زیادہ تر دفاعی اخراجات میں اضافے کے نتیجے میں اسرائیلی حکومت کا خسارہ اس سال میں جی ڈی پی کے 8 فیصد تک بڑھ جائے گا۔واضح رہے کہ یکم اپریل کے بعد سے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔