لاہورہائیکورٹ :سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام چیلنج

 سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کا الیکشن کمیشن کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے درخواست ایڈووکیٹ اشتیاق اے خان کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ٹریبونل ہے نہ عدالت، اسمبلی میں سیٹوں کے تناسب سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنی چاہیے۔درخواست کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن لڑا یا نہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، الیکشن کمیشن کا عمل آئین میں ترمیم کے مترادف ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ اپنے اختیارات سے تجاوز ہے، عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن 104، رول 94 خلاف آئین قرار دے۔